وینزویلاکے صدرکا اقتصادی ایمرجنسی میں توسیع کا اعلان
تازہ ترین : 1

وینزویلاکے صدرکا اقتصادی ایمرجنسی میں توسیع کا اعلان

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء)وینزویلا کی حکومت نے ملک میں نافذ کی گئی نام نہاد اقتصادی ایمرجنسی میں ساٹھ دن کی توسیع کر دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پارلیمان میں اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود سوشلسٹ صدر نکولا مادْورو کا جنوری سے لاگو یہ حکم نامہ نافذالعمل رہے گا۔ اس اقتصادی ایمرجنسی کے تحت حکومت پارلیمان کو سماجی پروگراموں میں کٹوتیاں کرنے سے بھی روکنا چاہتی ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے وینزویلا کی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اس کی تیل کی برآمدات آٹھ سو پچاس ملین ڈالر سے کم ہو کر محض ستتر ملین ڈالر رہ گئی ہے۔

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 20:04:57

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں