شمالی کوریا کا ایٹمی ہتھیاروں اور میزائلوں کے نئے تجربات کرنے کا اعلان

منگل 15 مارچ 2016 20:03

سیؤل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) شمالی کوریا نے بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود ایٹمی ہتھیاروں اور میزائلوں کے نئے تجربات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق حکمران کِم یونگ اْن نے جلد از جلد ایک ایٹمی وار ہیڈ کی طاقت جانچنے کے لیے اور اس طرح کے وار ہیڈ کو لے جانے کی صلاحیت کے حامل دْور مار میزائلوں کے تجربات عمل میں لانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ان تجربات کا مقصد کسی ایٹمی حملے کی صورت میں ملکی دفاعی قابلیت کو بہتر بنانا ہے۔ شمالی کوریا نے گزشتہ جمعے کو بھی نئے ایٹمی دھماکوں کی دھمکی دی تھی۔ شمالی کوریا کی جانب سے جنوری میں ایک ایٹمی تجربے اور فروری میں میزائلوں کے تجربے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس ملک کے خلاف عائد پابندیاں مزید سخت کر دی تھیں

متعلقہ عنوان :