روس نے شام سے اپنے فوجی دستوں کا انخلاء شروع کر دیا

منگل 15 مارچ 2016 19:56

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) روسی صدر ولادی میر پوٹن کی ہدایات پر روسی فوجی دستوں نے شام سے اپنے جزوی انخلاء کا آغاز کر دیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق روسی فوجی طیاروں کا پہلا گروپ شام سے واپس روس روانہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے خبر رساں ادارے نے بتایا تھا کہ صوبے الاذقیہ میں حمیمیم کے فوجی اڈے پر ٹیمیں طیاروں کو روس واپسی کے لیے تیار کر رہی ہیں اور فوجیوں نے ساز و سامان لادنا شروع کر دیا ہے۔ وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو نے پوٹن کے فرمان پر عمل درآمد کے احکامات جاری کیے تھے۔ صدر ولادیمیر پوٹن نے پیر کے روز غیر متوقع طور پر یہ اعلان کیا تھا کہ منگل سے شام میں موجود روسی فوجی دستوں کے ایک بڑے حصے کا انخلاء شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :