مالدیپ میں فوجی رہائش گاہوں کے لیے پانچ کروڑ ڈالر کی سعودی امداد

امداد دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے،مالدیپ میڈیا

منگل 15 مارچ 2016 19:38

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) سعودی عرب کی حکومت نے جنوبی ایشیا کے مسلمان ملک مالدیپ کو فوجی بیرکوں اور فوجی اہلکاروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر کی مد میں 50 ملین ڈالر کی رقم بہ امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

مالدیپ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے مالدیپ میں فوجی تنصیبات کے لیے امداد کا اعلان حال ہی میں وزیردفاع آدم شریف اور سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

خیال رہے کہ مالدیپ کے وزیردفاع گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں اختتام پذیر ہونے والی ’’شمال کی گرج‘‘ فوجی مشقوں کے اختتام پر خصوصی دورے پر ریاض پہنچے تھے جہاں ان کی ملاقات اپنے سعودی ہم منصب و نایب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ہوئی تھی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ رقم سے مالدیپ فوجی افسروں اور سپاہیوں کے لیے 300 اور پولیس اہلکاروں کے لیے بھی 300 رہائش گاہیں تعمیر کرے گا۔ اس منصوبے پر جلد ہی کام شروع کردیا جائے گا جو آئندہ سال کے اختتام پر مکمل ہوگا

متعلقہ عنوان :