روسی جنگی طیاروں کا بیڑاشام کے فضائی اڈہ سے ماسکو واپس روانہ ہوگیا
تازہ ترین : 1

روسی جنگی طیاروں کا بیڑاشام کے فضائی اڈہ سے ماسکو واپس روانہ ہوگیا

ماسکو 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) روسی جنگی طیاروں کا ایک بیڑا شام کے ایک فضائی اڈہ سے ماسکو واپس آنے کیلئے روانہ ہوگیا۔ منگل کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق روسی جنگی طیاروں کا گروپ صدر پیوٹن کے زیادہ تر فورسز شام سے نکالنے کے حکم کے بعدوطن واپس روانہ ہواہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق لڑاکاطیاروں کا پہلاگروپ حیمم ائر بیس سے ماسکو روانہ ہواہے۔ روس واپس روانہ ہونے والے طیاروں میں ایس یو 34بمبارز اور ٹی یو 154 ٹرانسپورٹ جہاز شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 18:52:10

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں