اسٹیٹ بینک نے ایران سے تجارتی روابط دوبارہ بحال کرنے کے

لیے بینکوں کو سسٹم اور پالیسیز اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 15 مارچ 2016 18:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 مارچ۔2015ء) اسٹیٹ بینک نے ایران سے تجارتی روابط دوبارہ بحال کرنے کے لیے بینکوں کو سسٹم اور پالیسیز اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

ایران پر اقتصادی پابندیاں ہٹنے کے بعد اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو25 فروری 2016 سے تہران کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی تھی، بینکنگ چینلز کے ذریعے ایران کے ساتھ معمول کی تجارتی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے اسٹیٹ بینک کا اجلاس ہوا۔جس میں بینکوں کو ہدایت کی گئی کہ تہران سے بینکنگ چینلز کے ذریعے تجارت کی بحالی اور عملدرآمد کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں،اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں بینکوں کی پالیسیز، طریقہ کار اور سسٹم کو فوری اپ ڈیٹ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :