ورلڈ ٹی ٹونٹی ، پاک بھارت مقابلے سے قبل شوبز سٹارز قومی ترانے پڑھیں گے، بھارت کا ترانہ امیتابھ بچن پڑینگے

منگل 15 مارچ 2016 17:58

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، پاک بھارت مقابلے سے قبل شوبز سٹارز قومی ترانے پڑھیں ..

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان اور بھارت کے مابین ٹاکرے میں ابھی 4روز باقی ہیں لیکن دونوں ملکوں کی عوام کا جوش و خروش عروج پر ہے اوردونوں پڑوسی ممالک کے شوبز ستارے بھی اس میچ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق 19مارچ کو شیڈول پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دونوں ملکوں کے سپر سٹارز قومی ترانہ پڑھیں گے ، بھات کا قومی ترانہ شہرہ آفاق بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن جب کہ پاکستان کا قومی ترانہ شفقت امانت علی پڑھیں گے۔ ۔

متعلقہ عنوان :