پاکستان ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ 20 سے 23 مارچ تک کھیلی جائے گی
تازہ ترین : 1
پاکستان ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ 20 سے 23 مارچ تک کھیلی جائے گی

پاکستان ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ 20 سے 23 مارچ تک کھیلی جائے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء)23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن کی سرپرستی میں اور اسلام آباد با ؤلنگ ایسوسی یشن کے تعاون سے لیثرر سٹی باؤلنگ کلب میں پاکستان ڈے چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے کھلاڑیوں کے علاوہ میڈیا کے کھلاڑی بھی شرکت کرے گے۔ چیمپئن شپ 20 سے 23 مارچ تک کھیلی جائے گی ۔

چیمپئن شپ میں سنگلز، ڈبلز کے مقابلے کئے جائے گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیڈریشن کے جنرل سیکڑری اعجاز الرحمان نے کہا کہ سب سے پہلے پوری قوم کو 23 مارچ (یوم پاکستان ) کا مبارک باد دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ہمیں مل جل کر اتفاق اور خوشحالی سے رہنا چاہئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کیلئے کھبی بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گے۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اسلام آباد میں انٹرنیشنل باؤلنگ کلب کیلئے اعلان کریں ۔ تاکہ ہم یہاں پر بین الاقوامی سطح کے مقابلے منعقد کر سکے جس سے پاکستان کے امیج میں اضافہ ہو گا۔بزمی

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 17:58:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں