پنجاب سمیت ملک بھر میں احتساب کا عمل ہونا چاہیے ،رانا تنویر حسین

وزیراعظم نے نیب کو کوئی دھمکی نہیں دی ،سیاسی جماعتوں نے بیان کو سیاسی رنگ دیا ،وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار کی میڈیا سے گفتگو

منگل 15 مارچ 2016 17:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں احتساب کا عمل ہونا چاہیے ۔ پنجاب میں احتساب کے عمل کو خوش آمدید کہیں گے ۔وزیراعظم نے نیب کو کوئی دھمکی نہیں دی سیاسی جماعتوں نے بیان کو سیاسی رنگ دیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر لگنے والے الزامات بڑے اور نہایت سنگین ہیں اگر ایم کیو ایم اور ان کے قائد الطاف حسین پر الزامات ثابت ہوگئے کے قانون کے مطابق ایکشن ہوگا الزامات ثابت ہونے پر ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی پر ہی بھارت بھیجا گیا ہے کرکٹ ٹیم کو فول پروف سکیورٹی کی گارنٹی نہ ملتی تو ٹیم کو بھارت ہرگز نہ روانہ کرتے دعا ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت سمیت دوسری ٹیمو ں کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان لے کر آئے گی

متعلقہ عنوان :