سپریم کورٹ کے سندھ اور پولیس افسران کے فیصلے سے پنجاب پولیس کے چھ ہزار سے زائد افسران متاثر

عدالت نے آڈٹ آف ٹرن پرموشن کے مقدمے میں افسران کو فریق بننے کی اجازت دیدی

منگل 15 مارچ 2016 17:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ کے سندھ اور پولیس افسران کے فیصلے سے پنجاب پولیس کے چھ ہزار سے زائد افسران متاثر ہوگئے جبکہ عدالت نے آڈٹ آف ٹرن پرموشن کے مقدمے میں پولیس افسر شاہد پرویز سمیت دیگر افسران کو مقدمے میں فریق بننے کی اجازت دے دی ہے اور تمام درخواستوں کو ایک ساتھ سماعت کے لئے مقرر کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے دوران سماعت عاصمہ جہانگیر کے مقدمے کی اہمیت کے پیش نظر اور لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے منگل کو مقدمے کی سماعت کی اس دروان عاصمہ جہانگیر ، علی ظفر ، حامد خان سمیت دیگر وکلاء مختلف افسران کی جانب سے پیش ہوئے عدالت نے کہا کہ چونکہ سندھ افسران سے معاملہ ملتا جلتا ہے اس لئے اس کی سماعت ایک ساتھ کرینگے بعد ازاں عدالت نے سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی