سپریم کورٹ ،سمیرا ملک کیس کے لئے تین رکنی خصوصی بنچ تشکیل دینے کا حکم

منگل 15 مارچ 2016 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے سمیرا ملک کیس کے لئے تین رکنی خصوصی بنچ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے جس میں جسٹس گلزار احمد بھی شامل ہوں ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے منگل کو حامد خان کی جانب سے کی گئی استدعا پر حکم جاری کیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سمیرا ملک کا مقدمہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی تھی سوائے جسٹس گلزار احمد کے باقی دونوں ججز اپنی مدت ملازمت مکمل کرتے ہوئے ریٹائر ہو چکے ہیں اس لئے ایسا بنچ بنایا جائے کہ جس کا حصہ جسٹس گلزار بھی ہوں جس پر عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی ہے اور خصوصی بنچ کی تشکیل کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :