آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پی او ایف واہ کا دورہ ۔ آئی ایس پی آر
تازہ ترین : 1
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پی او ایف واہ کا دورہ ۔ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پی او ایف واہ کا دورہ ۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء): آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پی او ایف واہ کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایاکہ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پی او ایف کے مزید ٹیکنیکل اپ گریڈیشن کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں اسلحہ و گولہ بارود کی ضروریات پوری کرنے پر پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے افسران سمیت ان کے ملازمین اور عملے کو بھی سراہا۔ انہوں نے پی او ایف میںنئے اسلحہ پلانٹ کا افتتاح کرنے سمیت اسلحے کی تیاری میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چئیر مین پی او ایف لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بریفنگ بھی دی۔آرمی چیف نے ہدایت کی کہ پاکستان کے اعلیٰ معیار کے ہتھیاروں کی دنیا بھر میں مانگ بڑھ رہی ہے، پی او ایف ہتھیاروں کی بر آمد کے لیے نئی مارکیٹ تلاش کرے۔ پی او ایف کو جدید بنانے سے متعلق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 17:37:20

اپنی رائے کا اظہار کریں