مظفر آباد : 19 سالہ لڑکی کو اغوا، اسے ریپ کرنے اور پھر زہر دینے کے الزام میں زیرِ حراست ملزم10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 15 مارچ 2016 17:33

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 مارچ۔2015ء) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کی مقامی عدالت نے ایک 19 سالہ لڑکی کو اغوا، اسے ریپ کرنے اور پھر زہر دینے کے الزام میں زیرِ حراست پانچ ملزموں کو دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔مظفر آباد کے سٹی تھانہ کے پولیس افسر پرویز حمید کے مطابق ملزمان کی عمریں 18 سے 19 سال کے درمیان ہیں اور انھیں ہسپتال میں چار روز تک علاج کے بعد ہوش میں آنے والیی متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

گرفتار کیے جانے والے تمام ملزمان کا تعلق مظفرآباد شہر سے ہی ہے۔صحافی اورنگزیب جرال کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کو پانچ دن قبل اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ نوکری کے بعد اپنے گھر جا رہی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمان لڑکی کو اغوا کر کے شہر کے قریب ایک ویران علاقے میں لے گئے جہاں اسے گینگ ریپ کیا گیا۔نوجوان ملزمان نے اپنے جرم کو چھپانے کے لیے مغویہ کو زہر بھی دیا تھا اور پھر اسے مردہ سمجھ کر اس کے گھر کے باہر پھینک دیا۔لڑکی کے والدین نے اسے ہسپتال میں منتقل کیا جہاں وہ چار روز تک بے ہوش رہی تاہم ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ لڑکی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :