سر فراز مرچنٹ کو ایف آئی اے کا نیا خط مل گیا،وکلا سے مشاورت جاری
تازہ ترین : 1

سر فراز مرچنٹ کو ایف آئی اے کا نیا خط مل گیا،وکلا سے مشاورت جاری

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء): سر فراز مرچنٹ کو ایف آئی اے کا نیا خط مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا نیا خط موصول ہونے کے بعد سر فراز مرچنٹ کی اپنے وکلا سے مشاورت جاری ہے۔ سر فراز مرچنٹ کا نیا خط ایف آئی اے کے ڈائریکٹر انعام غنی کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر بھیجا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سرفراز مرچنٹ نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی جس کے بعد وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو سرفراز مرچنٹ کی عزت و احترام کو ملحوظ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو خود رابطہ کر کے سر فراز مرچنٹ کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 17:19:04

اپنی رائے کا اظہار کریں