پی آئی ایف پاکستان ٹینس 14 اینڈ انڈر چمپئن شپ ‘حمزہ ، نیلاں عباس، سمیع زیب، سعاد ..
تازہ ترین : 1

پی آئی ایف پاکستان ٹینس 14 اینڈ انڈر چمپئن شپ ‘حمزہ ، نیلاں عباس، سمیع زیب، سعاد نے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء)حمزہ بن ریحان، نیلاں عباس، سمیع زیب، محمد سعاد نے پی آئی ایف پاکستان ٹینس 14 اینڈ انڈر چیمپئن شپ میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پی ٹی ایف دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے پہلے کوار ٹر میچ میں حمزہ بن ریحان نے صمد اریجو کو 6-0 اور 6-2 سے ہرا کر شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

دوسرے کوار ٹر فائنل میں نیلاں عباس نے سری لنکا کے کورے کو6-0 اور 6-0سے، تیسرے کوارٹر فائنل سمیع زیب نے سمیر احمد 6-2 اور 6-3 سے جبکہ محمد سعاد نے ریحان جواد کو 6-4 اور 6-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل مقابلے (آج) بدھ کو کھیلے جائیں گے، پہلے سیمی فائنل میں حمزہ بن ریحان کا مقابلہ نیلاں عباس سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل سمیع زیب کا مقابلہ محمد سعاد سے ہوگا۔ فائنل میچ (کل) جمعرات کو ہوگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 17:03:31

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں