پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ جب تک الزامات نہ لگائیں ان کی تقریر کوئی نہیں سنتا ..
تازہ ترین : 1

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ جب تک الزامات نہ لگائیں ان کی تقریر کوئی نہیں سنتا ‘میاں عبد المنان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ جب تک الزامات نہ لگائیں ان کی تقریر کوئی نہیں سنتا ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الزام تراشی تحریک انصاف کے سربراہ کی روایت بن گئی ہے، وہ جب تک جلسے میں تقریر کے دوران الزامات نہیں لگاتے لوگ ان کی تقریر نہیں سنتے ۔

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اس وقت ٹیم کی طاقت ہیں ،عامر اچھے باؤلرثابت ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت نے قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے جو رویہ اختیار کیا وہ بین الاقوامی برادری کے نوٹس میں ہے اور بھارت کا بین الاقوامی سطح پر مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتخاب عالم نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی بہتر ہے اور پوری سیکورٹی بھارت کی جانب سے دی جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 17:01:41

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں