پنجاب،وی وی آئی پیز کی نقل و حرکت کے لیے سی این جی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد

وی وی آئی پیزکی پروٹوکول ڈیوٹی کے لیے سی این جی گاڑیاں استعمال نہ کی جائیں،پنجاب حکومت

منگل 15 مارچ 2016 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشن کھلنے کے بعد سلنڈر دھماکے اور دہشت گردی کے خدشہ کی وجہ سے وی وی آئی پیز کی نقل و حرکت کے لیے سی این جی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

بیوروکریسی کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ گھروں اور دفاتر میں پارکنگ سے قبل سرکاری گاڑیوں کو چیک کیا جائے اس ضمن میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے پروکیورمنٹ اینڈ ٹرانسپورٹ ونگ نے صوبائی اداروں کے سربراہان، کمشنرز، ڈی سی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وی وی آئی پیز اور وی آئی پیزکی موومنٹ کے لیے سی این جی گاڑیاں استعمال کرنے کے ایشو کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے وی وی آئی پیز اور وی آئی پیز کی پروٹوکول ڈیوٹی کے لیے سی این جی گاڑیاں استعمال نہ کی جائیں، وی وی آئی پی ڈیوٹی کے علاوہ انتہائی ہنگامی حالات میں اگر سی این جی گاڑی کے استعمال کی ضرورت پیش آئے تو ان گاڑیوں کواستعمال سے قبل اسپیشل برانچ کے عملہ سے چیک کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :