او جی ڈی سی ایل کی کارکردگی پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے
او جی ڈی سی ایل کا مجموعی منافع 2014-15 میں 123.9 ارب روپے سے کم ہو کر 27 ارب روپے تک آ گیا
منگل 15 مارچ 2016 16:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی ( او جی ڈی سی ایل ) کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ اس کی سیل اور منافع میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے آڈٹ کمنٹس میں کہا گیا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کا مجموعی منافع 2014-15 میں 123.9 ارب روپے سے کم ہو کر 27 ارب روپے تک آ گیا ہے اور مجموعی منافع کی شرح 48.21 فیصد سے کم ہو کر 41.24 فیصد تک آگئی ۔
اسی طرح کمپنی کا نیٹ سیل 18 فیصد سے کم ہو کر 210.6 ارب تک پہنچ گیا ہے ۔ رپورٹ میں اس کمی کو میٹریل کی مقدار میں کمی سے منسوب کیا گیا ہے جن میں تیل ، گیس اور سلفر شامل ہیں جن کو کمپنی نے فروخت کر دیا تھا ۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خام تیل اور گیس کی فروخت میں کمی سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ ہر سال مختلف فیلڈز میں کنوؤں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور اس معاملے کو مناسب سطح پر تفتیش کیا جانا چاہئے اور سلفر کے حجم میں کمی کے معاملے کی بھی تفتیش ہونی چاہئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.