بجلی صارفین کے لیے سالانہ اوسط فی یونٹ لاگت میں 7.15روپے فی یونٹ اضافہ

نیپرانے فی یونٹ ٹیرف 5.13روپے متعین کیا، وفاقی حکومت نے اسے کم کر کے4.25روپے فی یونٹ مقررکر دیا

منگل 15 مارچ 2016 16:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) وفاقی حکومت کی طرف سے جنوری2007سے اب تک ملک بھر میں بجلی صارفین کے لیے سالانہ اوسط فی یونٹ لاگت میں 7.15روپے فی یونٹ اضافہ کیاگیا ۔

(جاری ہے)

سرکار ی دستاویزات کے مطابق اس عرصے کے دوران حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف پہنچانے کی خاطرنیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کی طرف سے متعین کردہ ٹیرف میں سبسڈی کے ذریعے صارفین
پراس کاکم سے کم بوجھ ڈالا۔

فروری2007میں نیپرانے فی یونٹ ٹیرف 5.13روپے متعین کیاجبکہ وفاقی حکومت نے اسے کم کر کے4.25روپے فی یونٹ مقررکر دیا۔اسی طرح مارچ 2008 میں نیپراکی جانب سے5.58روپے فی یونٹ ٹیرف متعین کیاگیالیکن وفاقی حکومت نے اسے کم کر کے4.78 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا۔دستاویزات کے مطابق ستمبر2008 میں نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت8روپے35پیسے مقررکی تاہم وفاقی حکومت نے 5.58 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا

متعلقہ عنوان :