بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی لائن لاسز کی مد میں 7 ماہ میں61 ارب روپے کی وصولی
تازہ ترین : 1

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی لائن لاسز کی مد میں 7 ماہ میں61 ارب روپے کی وصولی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) کرے کوئی اور بھرے کوئی کے مصداق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے لائن لاسز کی مد میں 7 ماہ میں صارفین سے61 ارب روپے کی وصولی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی چوری اور تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے لائن لاسز کا سامنا رہتا ہے جس کا حل یہ نکالا گیا ہے کہ جو صارفین بل ادا کرتے ہیں ان کو اضافی بل بھیج کر خسارہ پورا کیا جارہا ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے گزشتہ 7 ماہ میں صارفین کو 61 ارب روپے کے اضافی بل بھیج کرلائن لاسز پورے کیے گئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 16:54:24

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں