میزائل پروگرام اپنے دفاع کے لئے ہے ، ایران

منگل 15 مارچ 2016 16:51

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) ایران نے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل اپنے دفاع کے لئے ہیں جبکہ حالیہ تجربات سے چھ ملکی معائدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے کہا کہ یہ میزائل حتی کہ 2231 کی مدنظر کے اندر بھی نہیں کر سکتے اور یہ غیر قانونی نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی ملک پر حملے کے لئے کبھی کوئی ذریعہ استعمال نہیں کرے گا جن میں میزائل بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ یہ میزائل صرف ہمارے اپنے دفاع کے لئے ہیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمارے میزائل پروگرام کے خلاف شکوے کر رہے ہیں ہم انہیں چیلنج کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایران کبھی بھی عالمی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے ضمن میں کوئی اقدام نہیں اٹھائے گا ۔

متعلقہ عنوان :