قومی اسمبلی اجلاس، آئندہ لیٹ نہ آنے پر متحدہ کے ساجد احمد کو تحریک پیش کرنے کی اجازت مل گئی

منگل 15 مارچ 2016 16:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی نے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی ساجداحمد کو آئندہ لیٹ نہ آنے پر تحریک پیش کرنے کی اجازت دیدی ہے منگل کے روز ایوان بالا کے اجلاس میں جب رکن اسمبلی ساجدنے پاکستان کے دستور میں مذید ترمیم پیش کرنے کی اجازت مانگی تو سپیکر آیاز صادق نے کہاکہ آپ لیٹ آئے ہیں اورآپ کا بل موخر کر دیا گیا ہے اگر آپ آئندہ لیٹ نہ آنے کا وعدہ کریں تو تحریک پیش کرنے کی اجازت دی جائے گی جس پر رکن اسمبلی ساجد احمد نے کہاکہ میں آئندہ لیٹ نہیںآ ؤنگا جس پرسپیکر نے بل پیش کرنے کی اجازت دیدی ایوان کی اکثریت نے بل کو قائمہ کیمٹی بھجوانے کی منظوری دیدی ہے

متعلقہ عنوان :