ورلڈ ٹی 20قومی ٹیم کو نت نئے انداز میں پیغام دینا شروع کردیا

کبوتروں کو پاکستانی رنگ میں رنگا تو گلے میں سب ہی کھلاڑیوں کو پیغام بھی لکھ دیا

منگل 15 مارچ 2016 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم کو نت نئے انداز میں پیغام دینا شروع کر دیے ، کبوتروں کو پاکستانی رنگ میں رنگا تو گلے میں سب ہی کھلاڑیوں کو پیغام بھی لکھ دیا۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم کو نت نئے انداز میں پیغام دینا شروع کر دیے ، کبوتروں کو پاکستانی رنگ میں رنگا تو گلے میں سب ہی کھلاڑیوں کو پیغام بھی لکھ دیا۔

بھارت میں اونچی اڑان کیسے اڑنی ہے۔ کرکٹ کے متوالوں نے شاہینوں کو کبوتر اڑا کر پیغام دیا۔ کبوترکے گلوں میں آفریدی سمیت تمام کرکٹرز کے لئے میسج تھا۔شائقین نے ٹیم کی جیت کے لئے خوب نعرے بھی لگائے اور کھلاڑیوں کے ساتھ امیدیں بھی باندھیں۔ بچوں نے بھی قومی ٹیم کی جیت کے لئے دعا کی۔گرین شرٹس کے چاہنے والوں کی جانب سے چھوڑے گئے کبوتروں نے آسمان کو بھی رنگین کردیا۔