ورلڈ ٹی 20: لیجنڈز پلیئرز سیالکوٹ کے بنے بلے سے چھکے چوکوں کی برسات کرینگے
منگل 15 مارچ 2016 16:45
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) ورلڈ ٹی20 کا ماحول بناتوبیٹ کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہوگیا۔ سیالکوٹ کے کارخانوں میں دن رات بلے بنانے کا کام جاری ہے۔دنیاجانتی ہے کہ سیالکوٹی بیٹ کا کوئی ثانی نہیں۔ ورلڈکپ میں بھی اسٹارکرکٹرز سیالکوٹی بیٹ سے چھکے چھڑائیں گے۔ یہاں کے ہنرمندوں کو اپنی کاریگری پر ناز ہے۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے ہاتھ کے بنے بیٹ ٹی ٹوئنٹی کا حصہ ہیں اورمایہ ناز بلے باز اس سے چوکے چھکے لگا ئینگے۔
کاریگروں نے کہا ہے کہ ہم بڑی محنت اور لگن سے یہ بلے تیارکرتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں سیالکوٹ کا بلا مشہور ہے۔بلے کی تیاری کے لئے انگلش لکڑی کا استعمال کیا جاتا ہے اور سات مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد بیٹ تیار ہوتا ہے اوراس میں ہنرمندوں کی مہارت شامل ہے۔کاریگروں کا کہنا ہے کہ قومی ہیروز بھارت سے فتح یاب ہوکر واپس لوٹے گے تو انہیں دوہری خوشی ہو گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.