ملک میں چائلڈ لیبر ورکرز میں 64فیصد کمی ہوئی ہے ، بھارتی حکام

منگل 15 مارچ 2016 16:37

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) بھارتی حکام کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں ان کے ملک میں کام کرنے والے کم عمر بچوں یا چائلڈ ورکرز کی تعداد میں64فیصد کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت محنت کے وزیر بنڈارْو دَتاتریا کے مطابق14برس یا اس سے کم عمر مزدور بچوں کی تعداد کم ہو کر ساڑھے چار ملین ہو گئی ہے جبکہ دس برس پہلے یہ تعداد تقریباً ساڑھے بارہ ملین تھی۔فروری دو ہزار پندرہ کی ایک بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً ایک سو ستر ملین بچے محنت مشقت کرنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :