پاپ فرانسس نے ویٹی کن میں مدر ٹریسا کو سینٹ کا درجہ دینے کی منظوری دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 مارچ 2016 16:34

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء): پاپ فرانسس نے مدر ٹریسا کو ویٹی کن میں سینٹ کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق مدر ٹریسا کو سینٹ آف رومن کیتھلک چرچ قرار دینے کے لیے تقریب 4 ستمبر کو ویٹی کن میں ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ اعزاز مدر ٹریسا کو بھارت میں انسانیت کے لیے خدمات دینے کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ امن کا نوبل پرائز لینے والی مدر ٹریسا 1997 میں انتقال کر گئی تھیں۔ انتقال کے وقت مدر ٹریسا کی عمر 87 برس تھی۔