اسسٹنٹ کمشنر میرپور بھٹورو کا گورنمنٹ سکول کا دورہ ، سکول کو فرنیچر فراہم کرنے کی ہدایت

منگل 15 مارچ 2016 16:33

میرپوربھٹورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) اسسٹنٹ کمشنرمیرپوربھٹوروگورنمنٹ پرائمری (پی سی) اسکول کادورہ ، ادار ے میں فرنیچر کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر 70سے زائد بینچز فراہم کرنے کا حکم ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرمیرپوربھٹورو محمدسلیم جتوئی کاگورنمنٹ پرائمری اسکول (پی سی) میرپوربھٹوروکادورہ اسکول میں زیادہ بچے زیرتعلیم ہونے کے باعث اسکول میں فرنیچرکی کمی ہونے اوراسکول انتظامیہ کی جانب سے شکایت کرنے پراسسٹنٹ کمشنرسلیم جتوئی کی طرف سے فوری طورپرپی سی اسکول کوبچوں کے لیے 70سے زائد بینچزدینے کااعلان کیاگیا اس موقع پردورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرمیرپوربھٹورو سلیم جتوئی نے کہا کہ تحصیل میرپوربھٹوروکے تمام اسکول کیک جوبھی بنیادی مسائل ہیں وہ ترجیح کی بنیاد پرحل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ یاسیکنڈری بوئز اسکول کوبھی واٹرسپلائی کی لائن دی گئی ہے اس موقع پرپی پی سٹی صدر،عبدالغفور میمن،شہری اتحاد کے رہنماء ڈاڈا اسماعیل شورو،صحافی مختیار زٹور،شاہدسموں،آزاد نفیس ودیگر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :