عوام نے کئی دہائیوں سے آزمائی جانیوالی سیاسی پارٹیوں کو دوبارہ اقتدار میں نہ لانے کا اٹل فیصلہ کر لیا‘ جمشید چیمہ
منگل 15 مارچ 2016 16:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عوام نے گزشتہ کئی دہائیوں سے آزمائی جانے والی سیاسی پارٹیوں کو دوبارہ اقتدار میں نہ لانے کا اٹل فیصلہ کر لیا ہے ، اربوں کے کرپشن کیسز کو ختم کرنے کیلئے این آر او کی طرز پر ایک نیا ” فارمولہ “ متعارف کرانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن پی ٹی آئی ایسے کسی بھی اقدام کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو گی ۔
مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید چیمہ نے کہا کہ آ ج عوام کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے کر آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی والے اپنی نام نہا د کارکردگی کے بل بوتے پر دوبارہ حکومت میں آنے کے خواب دیکھ رہے ہیں لیکن عوام دونوں سیاسی پارٹیوں کو دوبارہ اقتدار میں نہ لانے کا اٹل فیصلہ کر چکے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.