لائسیسٹرشائر نے جنوبی افریقن بلے باز ریلی روسو کی خدمات حاصل کر لیں
تازہ ترین : 1

لائسیسٹرشائر نے جنوبی افریقن بلے باز ریلی روسو کی خدمات حاصل کر لیں

لندن ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) لائسیسٹرشائر کلب نے رواں برس شیڈول نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے جنوبی افریقن بلے باز ریلی روسو کی خدمات حاصل کر لیں۔ معاہدے کے تحت وہ ٹورنامنٹ کے آخری چھ گروپ میچز کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے، وہ پاکستانی بلے باز عمر اکمل کی جگہ کو پر کریں گے جو کہ اس دوران کیریبین پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہوں گے۔ پرفارمنس ڈائریکٹر اینڈریو میک ڈونلڈ کے مطابق روسو ٹی ٹونٹی کے بہترین بلے باز ہیں، ان کی خدمات ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے، امید ہے کہ وہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 16:20:22

اپنی رائے کا اظہار کریں