کراچی کی صورتحال کو رینجرز نے بہتر بنایا ،شہر کی رونقیں بحال ہورہی ہیں،میاں عبدالمنان

منگل 15 مارچ 2016 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال کو رینجرز نے بہتر بنایا ہے اور شہر کی رونقیں بحال ہورہی ہیں‘ ایم کیو ایم کے لیڈروں کا پارٹی چھوڑنا ان کا اندرونی معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کی رونقیں بحال کرنے کا سہرا رینجرز کو جاتا ہے ایم کیو ایم کے الزامات کے حوالے سے نتائج پر بات کرنا قبل از وقت ہے‘ دس بیس دن میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔ کراچی کی صورتحال کو رینجرز کے آپریشن کے ذریعے ٹھیک کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :