قومی اسمبلی اجلاس ،اعلیٰ تعلیمی کمیشن آرڈیننس میں مزید ترمیم کا بل کثرت رائے سے مسترد

منگل 15 مارچ 2016 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں مزمل قریشی‘ ڈاکٹر نکہت شکیل خان اور بیلم حسنین کا تعزیرات پاکستان میں مزید ترمیم کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا‘ سمن سلطانہ جعفری کا اعلیٰ تعلیمی کمیشن آرڈیننس 2002 میں مزید ترمیم کا بل کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہدہ رحمانی نے انسداد دہشت گری ایکٹ میں ترمیم کا بل جے یوی آئی (ف) کی آسیہ ناصر نے اقلیتوں کی نشستوں میں اضافے کے حوالے سے ترمیمی بل پیش کیا جو کہ متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیا گیا۔ سمن سلطانہ جعفری کے بل کو حکومتی مخالفت کے باعث بل مسترد کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :