محمد عامر کو انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کی اجازت دیکر دیگر کھلاڑیوں کو غلط پیغام دیا گیا :گریم سوان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 مارچ 2016 15:55

محمد عامر کو انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کی اجازت دیکر دیگر کھلاڑیوں ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15مارچ2016ء ) سابق برطانوی آف سپنر گریم سوان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کو سپاٹ فکسنگ کے باوجود انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کی اجازت دیکر دیگر کھلاڑیوں کو غلط پیغام دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا سے گفتگو میں36سالہ گریم سوان کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے میچ فکسنگ کے خاتمے کے لیے بہت کچھ کیا جاسکتا تھا تاہم محمد عامر کو اس جرم میں ملوث ہونے کے باعث انٹر نیشنل کرکٹ میں کم بیک کرنے کا موقع دیکر دیگر کھلاڑیوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ کھلاڑی نوجوانی میں ایسے جرائم میں ملوث ہوکر سزا کاٹنے کے بعد ایک بار پھر کرکٹ کھیل سکتے ہیں ، وہ 2010ء کے اس لارڈ ٹیسٹ کا حصہ تھے جہاں محمد عامر ، محمد آصف اور سلمان بٹ نے سپاٹ فکسنگ کی اور وہ ان تینوں کے اس کھیل میں واپسی کے حق میں نہیں ہیں ۔

اس کے ساتھ ساتھ گریم سوان نے یہ بھی اعتراف کیا کہ محمد کسی شک و شبہ کے بغیر ایک ٹیلنٹڈ باؤلر اور پاکستان کی موجود ہ ٹیم کے اہم رکن ہیں ۔

محمد عامر کو انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کی اجازت دیکر دیگر کھلاڑیوں ..

متعلقہ عنوان :