سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کا اجلاس کل ہوگا
تازہ ترین : 1

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کا اجلاس کل بدھ کو ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر کامل علی آغا کریں گے۔ اجلاس کو وزارت اور اس کے محکمے کی طرف سے موجودہ مالی سال کے دوران مختص بجٹ اور اس کے استعمال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ پی ٹی وی کے چیئرمین عطاء الحق قاسمی پاکستان ٹیلی ویژن کے تشخص میں اضافہ کے متعلق آگاہ کریں گے۔

کمیٹی اطلاعات تک رسائی کے بل پر مزید پیشرفت اور ضابطہ اخلاق کا جائزہ لے گی اور بیرون ملک پاکستانی ہائی کمشن میں پریس افسران کی تقرری پر پیشرفت پر غور کرے گی۔ کمیٹی کو پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے لئے پی آئی ڈی کی موجودہ ایڈورٹائزنگ پالیسی کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کمیٹی کو بول ٹی وی چینل اور اس کے ملازمین کے متعلق اپنے نکتہ نظر سے آگاہ کرے گی۔

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 15:20:09

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں