چینی ہاؤسنگ مارکیٹ 1980ء کی دہائی کا جاپانی بلبلہ نہیں ہے ، وزیر ہاؤسنگ ،شہری و دیہی ترقی

منگل 15 مارچ 2016 15:16

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) چین کے وزیر مکانات اور شہری و دیہی ترقی شین ژینگ گاؤ نے منگل کو کہا کہ چین کی رہائشی پراپرٹی مارکیٹ 1980ء کی دہائی میں جاپان کے ہاؤسنگ بلبلے کی طرح نہیں ہے ، حال ہی میں چین کے مکانات کی قیمتوں کا موازنہ 1980ء کی دہائی میں جاپانی بلبلے کے ساتھ کیا گیا۔

(جاری ہے)

شین نے سالانہ پارلیمانی اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کی صورتحال مکمل طورپر مختلف سیاسی اور اقتصادی پس منظر میں پیدا ہوئی تھی ، آج کے چین اور 1980 کی دہائی کے جاپان میں مختلف حالات تھے ۔

انہوں نے کہا کہ مختلف سطح کے اربنائیز یشن ، اقتصادی ترقی اور حکومتی اقدامات کئے گئے ۔ شین کے مطابق چین کی پراپرٹی مارکیٹ ٹھوس اقتصادی اساسیات اور زبردست ہاؤسنگ مانگ کے مطالبے کی بدولت بتدریج اور صحت مندانہ ترقی کرتے رہے گی۔