چین میں اعلیٰ سرکاری حکام کی تقرریاں اور برطرفیاں

منگل 15 مارچ 2016 15:14

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) چینی کابینہ ، سٹیٹ کونسل نے منگل کو متعدد اعلیٰ حکومتی حکام کی تقرریوں اور برطرفیوں کا اعلان کیا ہے ۔ سٹیٹ کونسل نے ژو منگ کو عہدے سے ہٹا کر گاؤ ژیاؤ بنگ کو نائب وزیر شہری امور مقرر کیا ہے ، ہوانگ رن جائیو کو ہو ژیاؤ بنگ کی جگہ نائب وزیر ماحولیاتی تحفظ مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کاؤ ویائی ژنگ کو نائب وزیر اراضی و وسائل ، جن بویونگ کو نائب ایڈیٹر جنرل قومی آڈٹ آفس اور سن جن لونگ سنکیانگ کی پیداواری اور تعمیراتی کور کے پولیٹیکل کمشنر بن گئے ہیں ۔

ژانگ زن فینگ اور شانگ بنگ اب سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا کے ڈپٹی ڈائریکٹر نہیں رہے ہیں ، سٹیٹ کونسل نے یو شاؤ لیانگ کو شنہوا نیو ز ایجنسی کے نائب صدر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ، ما لی جیانگ اب کی لارج سرکاری ملکیت کارخانوں کے سپروائزری بورڈ کے چیئر مین نہیں رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :