12رکنی ترک سرمایہ کاری وفد رواں ہفتہ پاکستان پہنچے گا
تازہ ترین : 1

12رکنی ترک سرمایہ کاری وفد رواں ہفتہ پاکستان پہنچے گا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء)12رکنی اعلیٰ تجارتی وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لینے رواں ہفتے پاکستان پہنچے گا ۔انہیں اس دورے کی دعوت پاک ترک بزنس مین ایسوسی ایشن نے دی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اسلم بھٹی کا کہنا تھا کہ وفد کا تعلق تعمیرات ،مشینری ،ہوم اپلائنسز ،الیکٹریکل ،الیکٹرونکس،کیمکلز،پلاسٹک ،ٹیکسٹائل،فوڈ،زراعت اور دیگر شعبوں سے ہے ۔اپنے دورے کے دوران وفد چیمبر آف کامرس کے علاوہ فیکٹریز،شوروم اور ایسوسی ایشن کا بھی دورہ کرے گا ۔ بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے بھی ملیں گے ۔وفد کا اراکین کا کہنا ہے کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 15:01:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں