پشاور ‘ پولیس اورسکیورٹی فورسز کی کارروائی ‘ 22افغان باشندوں سمیت 62مشتبہ افراد گرفتار

منگل 15 مارچ 2016 14:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) پشاورپولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 22 افغان باشندوں سمیت 62 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فقیر آباد اور پہاڑی پورہ کے علاقہ میں پولیس اور سکیورٹی فورسزنے مشترکہ سرچ آپریشن کیااس دوران 22 افغان باشندوں سمیت 62 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔پولیس کا کہناتھا کہ مشتبہ افراد کے قبضہ دو پستول، سیکڑوں کارتوس اور4 کلوگرام سے زیادہ چرس برآمد ہوئی ‘ سرچ آپریشن کے دوران لیڈیزپولیس کی مدد سے 2 سوسے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :