موٹر وے پر دن کی روشنی میں گاڑی کی ہیڈ لائٹس آن کر نے پر نوجوان کا500روپے کا چالان ..
تازہ ترین : 1

موٹر وے پر دن کی روشنی میں گاڑی کی ہیڈ لائٹس آن کر نے پر نوجوان کا500روپے کا چالان کر دیا گیا

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء)موٹر وے پر دن کی روشنی میں گاڑی کی ہیڈ لائٹس آن کر نے پر نوجوان کا500روپے کا چالان کر دیا گیا۔موٹر وے پر کار سوار عدنان نامی نوجوان اپنی منزل پر جا رہا تھا کہ بہاولپور کے قریب موٹر وے پولیس نے اسے روک لیا اور گاڑی کی لائٹس آن رکھنے پر اس کا چالان کر دیا۔چالان انسپکٹر نے 5 سو روپئے کا چالان کیا اور فوری اسے جمع کرانے کا بھی حکم دیا،اس بارے میں ترجمان موٹرویپولیس نے بتایا کہ دن کے وقت صرف دھند میں لائٹس آن کی جا سکتی ہیں،دن کی روشنی میں لائٹس آن کرنا غلط ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 14:59:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں