یوم پاکستان کے سلسلے میں پاک فضائیہ نے اسلام آباد میں ریہرسل شروع کر دی
تازہ ترین : 1

یوم پاکستان کے سلسلے میں پاک فضائیہ نے اسلام آباد میں ریہرسل شروع کر دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء)یوم پاکستان کے سلسلے میں پاک فضائیہ نے اسلام آباد میں ریہرسل شروع کر دی ‘ فضائی حدود کے رکھوالے لڑاکا طیاروں نے فضا میں کرتب دکھائے ‘پیرا ٹروپرز نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق 23 مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں ہونے والی پریڈ کی ریہرسل دوسرے روز بھی جاری رہی وفاقی دارالحکومت کی فضائیں شاہینوں کی گھن گرج سے گونج اٹھیں۔

پاک فضائیہ کے طیاروں نے پریڈ ایونیو کے اوپر فلائی پاسٹ ریہرسل کی۔ ملک کی فضائی حدود کے رکھوالے ایف سولہ سمیت دیگر لڑاکا طیاروں نے فضائی کرتب دکھائے۔ پاک فضائیہ کے جوانوں نے پیراٹروپنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔ یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ میں بری، بحری اور فضائی افواج کے دستے شریک ہوں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 14:57:00

اپنی رائے کا اظہار کریں