پیرآباد پولیس کی کارروائی، جائیداد کے تنازعہ پر قتل کرنے والا ملزم گرفتار
تازہ ترین : 1

پیرآباد پولیس کی کارروائی، جائیداد کے تنازعہ پر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) پیرآباد پولیس کی کارروائی جائیداد کے تنازعہ پر قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیاگیا۔ منگل کے روز ایس ایچ او پیرآباد ایاز بروہی نے بتایا ملزم شاہد ولد جلندر خان نے مبینہ طور پر جائیداد کے تنازعہ پر 45 سالہ اعظم خان ولد سلطان خان کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 14:51:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں