امریکی برائن برادرز بی این پیری باس ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں داخل

منگل 15 مارچ 2016 14:49

امریکی برائن برادرز بی این پیری باس ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے کوارٹر ..

انڈین ویلز ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) امریکہ کے نامور ٹینس سٹار باب برائن اور انکے بھائی مائیک برائن کی جوڑی بی این پیری باس ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میچ میں سربیا سے تعلق رکھنے والے وکٹر ٹرؤیکی اور انکے ہسپانوی جوڑی دار روبرٹو باٹیسٹا کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورینا کے شہر انڈین ویلز میں جاری مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں امریکہ کے نامور ٹینس سٹار باب برائن اور انکے بھائی مائیک برائن کی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربیا سے تعلق رکھنے والے وکٹر ٹرؤیکی اور انکے ہسپانوی جوڑی دار روبرٹو باٹیسٹا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :