تائیوان کی سیکنڈسیڈڈ جوڑی کو بی این پیری باس ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا ..
تازہ ترین : 1

تائیوان کی سیکنڈسیڈڈ جوڑی کو بی این پیری باس ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

انڈین ویلز ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) امریکہ کی بیتھنی میٹک سانڈز اور انکی امریکی جوڑی دار کوکو وانڈ ویگ نے بی این پیری باس ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سیکنڈ سیڈڈ تائیوان کی ینگ جان چن اور انکی ہم وطن جوڑی دار چن ہاؤ چنگ کو اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورینا کے شہر انڈین ویلز میں جاری ویمنز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں امریکہ کی بیتھنی میٹک سانڈز اور انکی امریکی جوڑی دار کوکو وانڈ ویگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکنڈ سیڈڈ تائیوان کی ینگ جان چن اور انکی ہم وطن جوڑی دار چن ہاؤ چنگ کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-3) اور 6-3 سے اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 14:49:35

اپنی رائے کا اظہار کریں