سپریم کورٹ میں‌سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 مارچ 2016 14:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء) : سپریم کورٹ میں ساقب صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی سر براہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، سپریم کورٹ نے یہ مقدمہ لارجر بنچ میں لیجانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے سماعت کے دوران کہا کہ ہم آپ کی درخواست وفاقی حکومت کی اپیل کے ساتھ پرسوں لگا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو میڈیکل سرٹیفیکیٹ آپ نے پیش کیا میں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ اس درخواست پر پر پانچ رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔ سماعت میں پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ سابق صدر کو ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف ہے، خدشہ ہے کہ پرویز مشرف کو کہیں فالج نہ ہو جائے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کا تجویز کردہ علاج پاکستان میں دستیاب نہیں ہے لہٰذا میرے موکل کو محض ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔