محکمہ ریونیو کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر فتح جنگ نے گزشتہ2 سالوں میں انتقالات کی مد میں 11کروڑ سے زائد سرکاری خزانے میں جمع کرائے ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر

منگل 15 مارچ 2016 14:29

فتح جنگ ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) محکمہ ریونیو کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر فتح جنگ نے گزشتہ2 سالوں میں انتقالات کی مد میں 11کروڑ سے زائد سرکاری خزانے میں جمع کرائے ہیں ،جبکہ روزانہ تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے ریونیو کی مد میں جمع ہوتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ نیلم سلطانہ نے کمپیوٹرائزڈ سنٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فردات کی مد میں 4سے 5 سے5ہزار روپے روزانہ جمع ہوتے ہیں جبکہ ڈیڑھ لاکھ روپے انتقالات کی مد میں جمع ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنا حکومت پنجاب کا اہم کارنامہ ہے کمپیوٹرائز ریکارڈ سنٹر کے قیام سے روایتی پٹواری کلچر کا خاتمہ ہو گا اراضی مالکان کو سہولت فراہم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرسنٹر سے متعلقہ شکایات کے ازالے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں حکومت کی ہدایات کے مطابق کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر کی نگرانی کروں گی تاکہ عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔