امریکی صدر کا شام سے روسی فوجیوں کی واپسی بارے روسی صدر کو ٹیلی فون

منگل 15 مارچ 2016 14:27

واشنگٹن ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) امریکی صدر بارک اوباما نے شام سے روسی فوجیوں کی واپسی کے بارے میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ روس کی جانب سے شام سے زمینی فوج کی واپسی کے اعلان کے بعد امریکی صدر بارک اوباما نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر پہلا رابطہ کیاہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاوٴس کے ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کے رہنماوٴں نے شام میں کشیدگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

روس کی جانب سے شام میں جزوی جنگ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بارک اوباما نے روسی صدر سے ٹیلی فون پر ہونے والی اس گفتگو میں کہا کہ معاہدے کے بعد شام میں تشدد کے واقعات میں آنے والی کمی خوش آئند ہے۔ دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس نے شام سے اپنے جنگی سازوسامان کو واپس لانے کے لئے اپنے جہاز روانہ کر دئیے ہیں اور جلد ہی وہ اپنے تکنیکی عملے اور فوجیوں کو واپس اپنے ملک لے آئے گا۔

متعلقہ عنوان :