ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کا پی ایچ پی کے شہید ملازمین کے ورثاء کیلئے امدادی رقم بڑھانے پر پنجاب حکومت سے تشکر کااظہار

منگل 15 مارچ 2016 14:25

فیصل آباد۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء ) ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس امجد جاوید سلیمی نے پنجاب حکومت کی جانب سے پی ایچ پی کے شہید ملازمین کے ورثاء کیلئے امدادی رقم 30سے بڑھاکر 50لاکھ کرنے پر تشکر کااظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

پی ایچ پی فیصل آباد کے شہیداہلکاروں اے ایس آئی عمران لیاقت کے ورثاء کو 70 لاکھ، شہید کانسٹیبلز اسحاق علی اور رفاقت علی کے ورثا کو پچاس پچاس لاکھ روپے کے امدادی چیک فراہم کرنے کی تقریب کے موقع پر انہوں نے کہاکہ پولیس فورس ملک و قوم کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر فرائض انجام دے رہی ہے ۔

انہوں نے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائیگا اور دہشت گردی کے اس واقعہ میں ملوث درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے بروقت امداد فراہم کرنے کے سلسلے میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہداء کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور سفاک دہشت گردوں کو ختم کرکے دم لیں گے

متعلقہ عنوان :