فش ہیچری نے جدید تکنیکی معلومات کی فراہمی کا آغاز کر دیا

منگل 15 مارچ 2016 14:25

فیصل آباد۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء )فیصل آباد فش ہیچری نئے فش فارموں کے قیام کے سلسلہ میں جدید تکنیکی معلومات اور سہولتیں بلا معاوضہ مہیا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

فش ہیچری کے ذرائع نے بتایا کہ فیصل آباد میں مٹی و پانی کے ٹیسٹوں کے علاوہ بیمار مچھلیو ں کی اموات کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے جدید مائیکرو بیا لوجی لیبارٹری بھی قائم کی گئی ہے جس میں تمام جدید سہولتیں مہیا کی گئی ہیں ۔

انہو ں نے بتایا کہ فیصل آباد فش ہیچری نے رواں مالی سال کے دوران مٹی اور پانی کے سینکڑوں نمونوں کے ٹیسٹ کئے جبکہ بیمار مچھلیو ں کے نمونوں کا بھی تفصیلی کیمیاوی تجزیہ کیا گیا ۔ اس مدت کے دوران فش فارمرز کو ضروری تربیت مہیا کر نے کے علاوہ انہیں مشاورتی سہولتیں بھی مہیا کی گئی ہیں