پی ایچ اے نے شہر کے مختلف چوکوں کی تزئین و آرائش شروع کر دی

منگل 15 مارچ 2016 14:24

فیصل آباد۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد نے حکومتی ہدایات کی روشنی میں شہر کو خوبصورت اور پھولوں کا محور بنانے کیلئے مختلف چوکوں کی تزئین و آرائش کے منصوبہ کا آغاز کر دیا ہے اور جگہ جگہ پھولدار پودوں کی تنصیب شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

لاکھوں روپے کی لاگت سے چناب کلب چوک ، ہلال احمر چوک ، ریلوے سٹیشن چوک،طارق آباد پل اور دیگر مقامات پر بھی ہارٹیکلچر نگ شروع کر دی گئی ہے ۔پی ایچ اے کے ترجمان نے بتا یا کہ مذکورہ منصوبے کے تحت شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کی غرض سے گرین بیلٹس اور پارکوں کی خوبصورتی میں بھی مزید اضافہ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔