بہاریہ فصلوں کی باقیات برداشت کے بعد تلف کردیں ، محکمہ زراعت
تازہ ترین : 1

بہاریہ فصلوں کی باقیات برداشت کے بعد تلف کردیں ، محکمہ زراعت

فیصل آباد۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء ) محکمہ زراعت نے کاشتکار وں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بہاریہ فصلوں کی باقیات برداشت کے بعد فوری تلف کردیں کیونکہ ان باقیات کی موجودگی میں سفید مکھی پیداہونے اور کپاس سمیت دیگر فصلات پر حملہ آور ہونے کا شدید خدشہ رہتاہے جس سے مذکورہ فصلوں کو سخت نقصان پہنچنے کااحتمال بھی ہوتاہے لہٰذا اس ضمن میں کسی غفلت یاکوتاہی کا مظاہرہ کرنے سے گریز کیاجائے ۔

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ کپاس کے کاشتکاروں کو بہاریہ فصلوں سے سفید مکھی کے تدارک پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کپاس کی کاشت کے علاقوں میں بھنڈی توری ، بینگن اور جوار کاشت نہ کریں اور کھیتوں و کھالوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں ۔

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 14:24:07

اپنی رائے کا اظہار کریں