انڈونیشیا، مچھلیوں کا غیر قانونی شکار کرنے کی انوکھی سزا ، کشتی کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا

منگل 15 مارچ 2016 14:21

انڈونیشیا، مچھلیوں کا غیر قانونی شکار کرنے کی انوکھی سزا ، کشتی کو ..

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء )انڈونیشیا میں مچھلیوں کا غیر قانونی شکار کرنے کی انوکھی سزا ملنے لگی ، حکام نے پکڑی جانے والی کشتی کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی جاوا میں حکومت نے مچھلیوں کا غیرقانونی شکار کرنے والے مچھیروں کو انوکھی سزا دی اور کشتی کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا ۔ ڈرون کیمرے سے بنائی گئی فوٹیج سماجی میڈیا پر جاری کر دی گئی ۔ یہ کشتی چھبیس فروری کو پکڑی گئی تھی ، کپتان اور عملے کے دس ارکان کو حراست میں رکھا گیا ہے ۔